48

وزیر اعظم کی زیرِ صدارت قومی ترقیاتی کونسل کا اجلاس

قومی ترقیاتی کونسل کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے، وزیر اعظم عمران خان بطور چیئرمین کونسل اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ بطور ممبر شریک ہوں گے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل کے اجلاس میں وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیر خارجہ، مشیر خزانہ بھی شریک ہوں گے جبکہ وزیر منصوبہ بندی، مشیر تجارت بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور ملکی معیشت کی بحالی کے لیے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں قومی ترقیاتی کونسل میں مختلف منصوبوں پر بھی مشاورت ہو گی۔

قومی ترقیاتی کونسل ملک میں سرمایہ کاری سے متعلق پیش رفت کا بھی جائزہ لے گی، وزیر اعظم نے 13 جون کو نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل قائم کی تھی، سابق وزیر خزانہ اسد عمر بھی کونسل کے ممبر ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں