103

وزیر اعظم کی قمر الزمان کائرہ سے اظہارِ تعزیت

وزیر اعظم عمران خان نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر الزمان کائرہ سے ان کے جواں سالہ فرزند کے انتقال پر دلی دکھ اور گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے قمر الزماں کائرہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

اس موقع پر انہوں  نے قمر زمان کائرہ کے بیٹے کے درجات کی بلندی کے ساتھ ساتھ کائرہ خاندان کے لیے صبر جمیل کی بھی دعا کی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسامہ قمر اپنے دوست حمزہ کے ہمراہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے، عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے یہ حادثہ پیش آیا تھا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں