85

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا الجامعۃ سیفیہ کا دورہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا الجامعۃ سیفیہ میں طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی اب امن کا گہوارہ ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے الجامعۃ سیفیہ کا دورہ کیا، اس موقع پر طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے اعزاز ہے کہ آج میں یہاں آیا ہوں اور آپ کے تعلیمی نظام سے روشناس ہوا، میرے والد سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید عبداللہ شاہ بھی اپنے دورِ حکومت میں یہاں آئے تھے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کو کراچی میں خوش آمدید کیا تھا۔کراچی اب امن کا گہوارہ بن گیا ہے، میں سیدنا مفضل سیف الدین کو خود بھی فون کر کے دورے کی دعوت دوں گا۔

سیدنا مفضل سیف الدین ایک اعلیٰ درجے کے عالم ہیں اور ہمیشہ محبت اور اُخوت کا درس دیتے ہیں۔

انہوں نے طالب علموں سے گفتگو میں کہا کہ آپ کے اس مدرسہ میں جس طرح دینی تعلیم دی جا رہی ہے ایسی مثال بہت کم ہے، آپ کی قدیم لائبریری دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی جبکہ یہ مدرسہ کراچی یونیورسٹی سے بھی منسلک ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس تعلیم گاہ کی قدیم تعمیر مصر کی جامعۃ اظہر سے مماثلت رکھتی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں