93

وزیر بلدیات سندھ کا تعاون گیم چینجر ہو سکتا ہے

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی سے سندھ کے وزیرِ بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے فون پر رابطہ کیا ہے۔

علی زیدی نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ ناصر حسین شاہ نے انہیں فون کر کے کراچی کے حوالے سے شروع کی گئی صفائی مہم میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شاہ صاحب نے وعدہ کیا ہے کہ وہ کراچی کی اس صفائی مہم میں بھرپور حصہ لیں گے، صفائی مہم کی حمایت اور تعاون پر سید ناصر حسین شاہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور نے یہ بھی کہا کہ وزیر بلدیات سندھ کا تعاون گیم چینجر ہو سکتا ہے، ہم مل کر یہ کر سکتے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں