46

وطن کے دفاع کے لیے مسلح افواج کی خدمات پر فخر ہے۔عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کو پلوامہ حملے میں تحقیقات اور دوطرفہ مسائل پر مذاکرات کی آفر کی ،اب بھی بھارت کے ساتھ دہشت گردی سمیت تمام مسائل پر گفت گو کےلیے مذاکرات پر تیار ہیں ۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس ہوا جس میں ملکی سلامتی کی تازہ صورتحال سمیت 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ وزارت خارجہ اوروزارت دفاع نےپاک بھارت کشیدگی پر بریفنگ دی ،وزیراعظم نےامن اقدامات پر حکومتی حکمت عملی پر کابینہ کو اعتماد میں لیا۔ اجلاس میں سرحدی کشیدگی اوربھارتی جنگی جنون پر پاکستان کی سفارتی کوششوں کی تعریف کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بھارتی اشتعال انگیزی کے معاملہ کو اقوام متحدہ،او آئی سی اوردوست ملکوں سےفوری اٹھانے کے فیصلہ کی توثیق کی گئی۔ خطے میں امن کیلئےمذاکرات ہی واحد راستہ ہیں ،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وطن کے دفاع کے لیے مسلح افواج کی خدمات پر فخر ہے۔ کابینہ ارکان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم متحد ہے اور مادروطن کی حفاظت کیلئے تیار ہے ،۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں