116

وفاقی حکومت کا عوام کو عید کا تحفہ

وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت بجلی کی قیمت میں اضافہ مسترد کرتی ہے۔

وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ نے ایک بیان میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ 48 گھنٹوں میں واپس لے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں کنٹینر پر بجلی کے بل جلانے والوں نے آج خود بجلی مہنگی کر دی، کٹھ پتلی حکومت نے عوام کی جیب پر 5 ارب 20 کروڑ روپے کا ڈاکہ ڈالا ہے۔

اویس قادر شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے بجلی مہنگی کر کے عوام کو عید کا تحفہ دیا ہے، بجلی مہنگی ہونے سے مہنگائی اور کرایوں میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم عمران خان بجلی مہنگی ہونے کا عید سے قبل فیصلہ واپس لیں اوراگر یہ فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو عوام کا اسلام آباد تک لانگ مارچ ہو گا۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے یہ بھی کہا کہ نالائقوں کو حکومت میں بٹھایا گیا ہے، عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں، اب جو بھی کپتان ورلڈ کپ جیتے اس کو عمران خان کی طرح ملک کا وزیر اعظم بنایا جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں