116

ٹرانسپورٹرز کو کرایوں میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے عید قربان کے موقعے پر تمام ٹرانسپورٹرز کو کرایوں میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

سندھ کے وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ نے محکمہ ٹرانسپور ٹ، ٹریفک اور موٹروے پولیس کو اضافی کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت ایکشن لینے اور اضافی کرایہ لینے والی مسافر گاڑیوں کی روٹ پرمٹ منسوخ کرنے کا حکم کردیا۔

اویس شاہ نے کہا کہ کراچی سے حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد سمیت دیگر شہروں کو جانے والے مسافروں سے ٹرانسپورٹر اضافی کرایہ نہ لیں، اس کے علاوہ سندھ سے پنجاب جانے والے مسافروں سےاضافی کرایہ لینے والی مسافرگاڑیوں کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے۔

وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے تمام افسران اضافی کرایہ لینے والی مسافر گاڑیوں کےخلاف کارروائی کرکے روزانہ رپورٹ دیں۔

اویس شاہ نے بتایا کہ مسافروں سے اضافی کرایہ لینے والی مسافر گاڑیوں کےخلاف سکھر اور شکارپور میں کارروائی کی گئی۔ سکھر میں 30 ہزار روپے اضافی لیا گیا کرایہ مسافروں کو واپس کردیا اور ٹرانسپورٹر ز پر 16 ہزار روپےکا جرمانہ کیا گیا۔

دوسری جانب شکارپور میں 15 ہزار روپے سے زائد اضافی کرایہ واپس کروایا گیا اور 9 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز نے عید قربان کے دنوں میں سندھ حکومت سے وعدہ کیا تھا کہ کرایوں میں اضافہ نہیں کریں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں