47

پاکستان بحریہ کے سربراہ کاکریکس اور ساحلی علاقوں کا دورہ

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاک بحریہ جارحیت کی کسی بھی کوشش کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

پاکستان بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کریکس اور ساحلی علاقوں کا دورہ کیا اور اسپیشل سروس آپریشنل ٹریننگ سینٹر کا افتتاح کیا۔

سربراہ پاک بحریہ نے بغیر پائلٹ چلنے والے ڈرونز کی لانچ سائٹ کا بھی دورہ کیا اور افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔

حال ہی میں افتتاح کیا جانے والا ٹریننگ سینٹر پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں، مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دوست ممالک کو انسداد دہشتگردی اور دیگر پیشہ ورانہ مہارتوں سے متعلق ٹریننگ فراہم کرے گا۔

یہ تربیتی مرکز عصرِ حاضر سے ہم آہنگ تمام جدید سہولیات سے لیس ہے۔

بعد ازاں امیرالبحر نے پاک بحریہ کے بغیر پائلٹ پرواز کرنے والے جہازوں کی سائٹ کا دورہ کیا اور انہیں ان جہازوں کے مختلف پہلوﺅں پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف نے جنگی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور جوانوں کے جذبے کو سراہا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اللّہ کے فضل سے پاک بحریہ جارحیت کی کسی بھی کوشش کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں