97

پاکستان کے 72 ویں یوم آزادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری

ملک بھر کی طرح  حیدرآباد میں بھی جشن آزادی منانے کے لئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

پاکستان کے 72 ویں یوم آزادی کو شاندار انداز سے منانے کے لئے حیدرآباد کے شہریوں نے بھی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

بچے اور بڑے ہر کوئی جشن آزادی کی مناسبت سے سجائے جانے والے اسٹالز سے پاکستانی پرچم اور اس سے آراستہ کپڑے، بیجز، کیپس، چوڑیاں، بینڈز، چشمے و دیگر اشیاء کی خریداری میں مصروف ہیں ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ 14 اگست کی تاریخ ہر پاکستانی کے لئے جشن کا دن ہے کیونکہ اس دن دنیا کے نقشہ پر پاکستان کا قیام عمل میں آیا تھا،اس دن کو رہتی دنیا تک شایان شان انداز سے منایا جائےگا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں