84

پاک بھارت کشیدگی، سرحدی علاقوں کے رہائشیوں کو حفاظتی مقامات پر منتقل

 لائن آف کنٹرول پر پاکبھارت کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر سرحدی علاقوں میں بسنے والے افراد کو حفاظتی مقامات پر منتقل کرنے کا آغاز کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابقلائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے باعث سرحدی علاقوں کے رہائشی 375 خاندانوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے ڈی سی کوٹلی نے کہا کہ نقل مکانی کرنے والے افراد کو بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں ختم نہ ہو سکیں، کشیدگی کے باعث کوٹلی کے 4 سیکٹرز چڑھوئی، کھوئی رٹہ، نکیال اور تتہ پانی کے 375 خاندانوں کے 2599 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ حکومت آزاد کشمیر نے دندلی کے مقام پر واقع سرکاری اسکول اور چڑھوئی کے ایک کالج میں دو کیمپ بنا دیئے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں