27

پی ایس ایل فور کا لیگ مرحلہ مکمل ہو گیا

پی ایس ایل فور کا لیگ مرحلہ مکمل ہو گیا ، پلے آف مرحلے کا آغازکل ہوگا۔

پی ایس ایل فور کا لیگ مرحلہ مکمل ہو گیا ،پوائنٹس ٹیبل پر نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے والی پشاور زلمی نمبر ٹو ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے کوالیفائر میں بدھ کو مقابلہ کرے گی ۔

ایونٹ کے کوالیفائر میں بدھ کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مد مقابل ہوں گی ، اس میچ کی فاتح ٹیم فائنل کےلیے کوالیفائی کرے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کو ایک موقع اور ملے گا ۔

پی ایس ایل کا پہلا ایلیمینٹر میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان جمعرات کو ہو گا ،جس میں ہارے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی۔

دوسرا ایلیمنیٹر جمعہ کو ہو گا اور پی ایس ایل فور کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے ۔

کراچی کنگز کو 61 رنز سے شکست

 گذشتہ روز پاکستان سپرلیگ کے تیسویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست دے دی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں