117

پی ٹی آئی کا آج یوم تشکر منانےکا اعلان

وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعون کا کہنا ہے کہ عوام نے عمران خان کو احتساب کا جو مینڈیٹ دیا آج اس کی فتح کا دن ہے ۔

حکمران جماعت پی ٹی آئی نے آج یوم تشکر منانےکا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعون نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے کہ 25 جولائی عوامی شعور کے اظہارکا دن ہے۔ اس دن عوام کے کندھے کرپٹ عناصر کی بے ساکھی نہیں بلکہ پاکستان کو بدعنوانی سے پاک کرنے کے مشن کا مضبوط سہارا بنے۔

انہوں نے کہا کہ دو خاندانوں نے باری باری حصول اقتدار کا کھیل رچا کر عوام کا بدترین استحصال کیا ۔ عوام کوغریب کرکےاپنے محل تعمیر کئے۔ لوٹ مارکرنے والے سیاسی عبرت کا نشان بن رہے ہیں ۔

فواد چوہدری نے بھی ٹوئٹ کیا کہ آج کےدن عوام نےعمران خان کی قیادت میں مافیا کوتاریخی شکست دی

آج پاکستان میں جمہوریت جیتی اور ایک نیا سفر شروع ہوا، یہ سفر کٹھن ہے، راہ گزر کانٹوں سے پر اور سنگلاخ لیکن منزل ایک ترقی کرتا پاکستان اس سفر میں ہم سب کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں