116

چیئرمین نیب احتساب کرنے سے نہ ڈریں،طلال چوہدری

مسلم لیگ نون کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پہلے چیئرمین کا لٹھا مشہور تھا اب چیئرمین کی ویڈیو مشہور ہوئی ہے۔

لاہورمیں نون لیگی رہنما طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب نے غیر متنازع رہنا ہے تو سب کا متوازی احتساب کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب احتساب کرنے سے نہ ڈریں، نوازشریف نے پہلے بھی عدلیہ آزاد کرائی تھی اب بھی ہم آواز بلند کریں گے۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ موجودہ حکومت مشرف کی بے ٹیم ہے، جب وزیر مشرف کی ٹیم کا ہو گا توعدلیہ کے خلاف سازش تو ہوگی۔

نون لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ کل اسلام آباد اور سری نگر میں کوئی فرق نہیں لگتا تھا، آج عوام کو ایک کلو چینی کے لیے 300 لوگوں کی لائن میں لگنا پڑتا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں