61

ڈالرکی قیمت میں ہوشربا اضافہ

امریکی ڈالر کا سفر رکا نہیں ہے اور وہ مسلسل تیزی سے اوپر جا رہا ہے جبکہ روپیہ پستی کی انتہا پر پہنچ چکا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا، انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر 2 روپے 48 پیسے مہنگا ہوکر 149 روپے کا ہو گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر کی خریداری کی قیمت 147 روپے ہو گئی ہے۔

روپے کے زوال اور ڈالر کی بلندی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کے دوران منفی رجحان ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 648 پوائنٹس کم ہو کر33ہزار 322 تک آ گیا۔

گزشتہ روز ڈالر 147 روپے کا ہو گیا تھاجوآج 149 روپے کا ہوگیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں