69

کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا.شہریار آفریدی

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہےکہ کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا۔

داخلہ امور کے لیے وزیرمملکت شہریارآفریدی کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا، نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل د رآمد کے لیے کوششیں تیز کی جارہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں شہریار آفریدی نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا اور یہ آپریشن نیشنل ایکشن پلان 2014 کے تحت کیا جارہا ہے۔

حکومت نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ کالعدم جیشِ محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کے بھائی اور بیٹے سمیت کالعدم تنظیموں کے 44 ارکان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اس حوالے سے شہریار آفریدی اور سیکریٹری داخلہ اعظم سلمان نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ زیر حراست افرادمیں مسعود اظہر کے بیٹے حماد اظہر اور بھائی مفتی عبدالرؤف شامل ہیں، مفتی عبدالرؤف اور حماد اظہر کے نام بھارت کے ڈوزیئر میں شامل ہیں، جن افراد کو حراست میں لیا گیا ان سے تفتیش کی جائے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں