94

کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید گرفتار

انسداد دہشت گردی عدالت نے کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل منتقل کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

سی ٹی ڈی نے حافظ سعید کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جہاں ان کے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس کو مسترد کرتے ہوئے عدالت نے حافظ سعید کو 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس کی تحقیقات جلد سے جلد مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

سی ٹی ڈی پنجاب نے کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو آج صبح لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے گرفتار کیا تھا جس کے بعد انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا۔ حافظ سعید لاہور میں درج دو مقدمات میں 3 اگست تک ضمانت پر رہا تھے اور گوجرانوالہ میں درج مقدمات میں ضمانت کے لیے جارہے تھے کہ سی ٹی ڈی نے انہیں راستے سے گرفتار کرلیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں