229

کراچی :سائبریا کی ہواؤں نے موسم مزید سرد کر دیا،محکمہ موسمیات

کراچی میں سائبرین ہوائیں چلنے کے باعث شہر کا موسم سرد ہوگیا اور درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ گر گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں چلنے والی سائبریا کی ہواؤں نے موسم مزید سرد کر دیا ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی علاقوں سے ہوائیں 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جس کے باعث سردی میں اضافہ ہوا ہے اور درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ گرا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 56فیصد ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں