245

کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں ایک بارپھر بارش کا سلسلہ شروع۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز موسلا دھار بارش شروع ہوگئی۔

کراچی کے علاقوں نارتھ کراچی، نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، شارع فیصل، ماری پور، کے ڈی اے چورنگی، فائیو اسٹار چورنگی، شارع فیصل پر ڈرگ روڈ، بلوچ کالونی، شاہراہ پاکستان، نیو ٹاؤن، اسٹیڈیم روڈ، ڈالیما روڈ، یونیورسٹی روڈ،اور دیگر علاقوں میں تیز بارش جاری ہے۔

کلفٹن، ڈیفنس، سی ویو، ہجرت کالونی، مائی کلاچی، پی آئی ڈی سی، آئی آئی چندریگر روڈ، میٹھا در، کھارا در، بولٹن مارکیٹ، ٹاور، کیماڑی میں بھی موسلا دھار بارش ہو رہی ہے۔

شہر قائد میں کئی علاقوں میں سڑکوں پر رات گئے ہونے والی بارش کا پانی تاحال جمع ہےجس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

ادھر سندھ کے شہر جامشورو اور اس کے گرد و نواح میں بھی تیز بارش ہو رہی ہے۔

لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں بھی ایک بارپھر بارش شروع ہوگئی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں