65

کراچی کے ایک فلیٹ سے لاش برآمد

کراچی میں گلشن کے ایک فلیٹ سے لاش برآمد ہوئی ہے، نارتھ کراچی اور عزیز آباد سے پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ ابراہیم حیدری میں سرچ آپریشن کیا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے بلاک 11 میں واقع ایک اپارٹمنٹ کے فلیٹ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے، جسے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

نارتھ کراچی کے سیکٹر 5 سی 4 میں شہریوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا، جس پر انہوں نے تشدد کیا جس کے بعد اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

ادھر ابراہیم حیدری کے علی اکبر شاہ گوٹھ میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی لی۔

پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں