69

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائی

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران 2 موٹر سائیکل چوروں کو گرفتار کر لیا۔

ایئر پورٹ پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن بھی کیا گیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی

 لیاری میں ماڑی پور روڈ پر پولیس نے کارروائی کے دوران موٹر سائیکل لفٹر کو گرفتار کر کے 2 چوری کی موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔

گرفتار ملزم مختار ماضی میں بھی رضویہ اور کھارادر تھانے میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے اور حال ہی میں جیل سے ضمانت پر رہا ہوا تھا۔

شاہ لطیف ٹاؤن خلد آباد سے بھی پولیس موٹر سائیکل چور شوکت کو گرفتار کر کے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔

ملزم سے برآمد موٹر سائیکل تھانہ شاہ لطیف کی حدود سے چوری کی گئی تھی اور ملزم ساتھیوں کی مدد سے بازاروں، عوامی مقامات اور پارکنگ ایریا سے موٹر سائیکل چوری کرتا تھا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں