114

کوئٹہ: پشتون آباد میں مسجد میں دھماکہ

کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں مسجد رحمانیہ کے قریب دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں مسجد کے پیش امام شہید جب کہ 13 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

ریسکیو اورامدادی ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جب کہ جائے وقوعہ کو سیکیورٹی فورسزاور پولیس نے گھیرے میں لے لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسجد میں بم نصب کیا گیا تھا جس کے ذریعے دھماکا کیا گیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے پشتون آباد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیر اعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں