96

کوٹری میں 2 سگے بھائیوں کا قتل

سندھ کے ضلع جامشورو کے شہر کوٹری میں فائرنگ کرکے 2 سگے بھائیوں کو قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ کوٹری کے علاقے خدا کی بستی میں پیش آیا جہاں ملزمان نے 2 بھائیوں غلام شبیر برفت اور گل بیگ پر کلاشنکوف سے فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں دونوں بھائی جاں بحق ہو گئے جبکہ ملزمان کامیاب واردات کے بعد باآسانی فرار ہو گئے۔

پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ یہ واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہو سکتا ہے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں