57

گوادر کوسٹل ہائی پر بزی ٹاپ کے قریب نامعلوم افراد فائرنگ،14 افراد جاں بحق

لیویز ذرائع کے مطابق گوادر کوسٹل ہائی پر بزی ٹاپ کے قریب نامعلوم افراد نے نامعلوم افراد نے مسافروں کو بسوں سے اتار کر شناخت کے بعد چند افراد کو علیحدہ کیا اور فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیا ب ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر لیویز اہلکار اور سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئے۔ علاقے کا گھیراؤ کرلیا گیا ہے جب کہ لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔جاں بحق افراد میں سے 11 کی شناخت یوسف، وسیم، فرحان اللہ، علی رضا، ذوالفقار، ہارون، علی اصغر، حمزہ، رضوان، وسیم اور ذہین کے نام سے ہوئی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں