70

ہیلمٹ نہیں تو سفر نہیں۔

کراچی میں ٹریفک پولیس نے ہیلمٹ پہننے کی پابندی نہ کرنے والے موٹر سائیکل سوار وں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ نہیں تو سفر نہیں۔

ٹریفک پولیس نے ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف خصوصی مہم شروع کر دی ہے جس کے دوران بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے چالان بھی کئے جائیں گے اور موٹرسائیکل بھی بند کی جائے گی۔

ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر نے اس مہم کا آغاز میٹرو پول ہوٹل کے قریب واقع ٹریفک پولیس چوکی پر اہلکاروں میں ہیلمٹ کی تقسیم سے کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہیلمٹ نہ پہننے سے زیادہ تر حادثات کے دوران جانی نقصان ہوتا ہے، بغیر ہیلمٹ شارع فیصل پر کسی کو سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

میٹرو پول ٹریفک پولیس چوکی پر بنائے گئے ہیلمٹ کے اسٹال پر خریداری کے لیے آنے والے افراد کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل چلانے کے دوران ہیلمٹ پہننا ضروری ہے، انہوں نے ٹریفک پولیس کی مہم کی تعریف کی۔

شہر میں ہیلمٹ نہ پہننے سے ہونے والے نقصانات سے بچاؤ کے لیے ضروری ہے کہ ٹریفک پولیس مستقل طور پر ہیلمٹ نہ پہننے والے افراد کے خلاف کارروائی جاری رکھے۔
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں